سوال:
جہیز میں کیا کیا چیزیں ہونی چاہیے؟
جواب: بر تن
ااعدد، چا ر پائی درمیانی ایک عد د، لحاف ایک عد د،تو شک ایک عدد، ایک عد دتکیہ ،ایک عد دچا در ،د دلہن
کو جوڑے چا ر عدد(دو عدد سوتی ہاور دو ریشمی)۔ دولہا کو جوڑے دو عدد، دولہا کے
والد کو جوڑا ایک عدد، دولہا کی ماں کو جوڑا ایک عدد، مصلی ایک عدد، قرآن شریف مع رحل ایک عدد، زیور
بقدرہمت ۔ اگر ہو سکے تو اس کے علاوہ نقد روپیہ لڑکی کے نام میں جمع کر ادو اور
اگر تم کو اللہ عزوجل نے دیا ہے تو لڑکی کو کوئی مکان، دوکان، جائیداد کی شکل میں
خرید دو ۔لیکن یہ بھی یا د رکھو کہ تمام
لڑکیوں میں برابری ہونا ضروری ہے۔
سوال: حضرت
فاطمہ رضی اللہ عنہا اور حضرت
علی رضی اللہ عنہ کی
بوقت نکاح عمر کتنی تھی؟
جواب: حضرت فاطمہ
رضی اللہ عنہا کی عمر پندرہ سال اور حضرت
علی رضی اللہ عنہ کی
عمر بائیس سال تھی۔
سوال: حضرت
فاطمہ رضی اللہ عنہا اور حضرت
علی رضی اللہ عنہ کا نکاح کب ہوا؟
جواب: ہجرت کے
دوسرے سال،سترہ رجب بروز پیر۔
سوال: حضرت
فاطمہ کا مہر کتنا تھا؟
جواب: چا ر سو مثقال چاندی جس کا وزن ڈیڑھ سو تولہ تھا۔
سوال: حضرت
فاطمہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی کب
ہوئی؟
جواب: ماہ ذی الحجہ میں۔
سوال: حضرت علی
رضی اللہ عنہ کی دعوت ولیمہ میں
کیا کیا تھا؟
جواب: دس سیر جوکی رو ٹیاں ،کچھ پنیر اور تھوڑے خرمے۔
سوال: حضرت
فاطمہ رضی اللہ عنہا کے جہیز میں
کیا کیا تھا؟
جواب:سترہ پیوند لگی ایک چادر ،ایک توشک چمڑے کے غلاف والا، ایک تکیہ اور ایک لحاف جس میں خرمے کی چھال تھی۔
ایک چکی پیسنے والی، ایک مشکیزہ پانی کے لئے،نقری کنگن کی جوڑٰی ،ہاتھی دانت کا ہاراور ایک جوڑا کھڑاؤں کا ۔

About the Author
0 Comments: