میلاد کے متعلق سوالات و جوابات
سوال: حضورﷺ کی ولادت پر خوشی منانا کہاں سے ثابت
ہے؟
جواب: بخاری شریف میں ہے کہ ابولہب نے حضورﷺکے پیدا ہونے کی
خوشی میں اپنی لونڈی ثویبہ کو آزاد کیا تھااس کے مرنے کے
بعد اس کو کسی نے خواب میں
دیکھا پوچھا تیرا حال کیا ہے اس نے کہا حال تو بہت خراب ہے مگر پیرکے دن عذاب میں
کمی ہوجاتی ہے کیونکہ میں نے حضورﷺکے پیدا ہونے کی خوشی کی تھی۔
جب کافر ابولہب کو حضورﷺکی پیدائش کی خوشی کا کچھ نہ کچھ
فائدہ مل گیا تو مسلمان اگر ان کی خوشی منائے تو ضرور ثواب پائے گا۔
سوال:ربیع الاول اور ربیع الثانی کی محافل کے کیا
فوائد ہیں؟
جواب: ان محافل کی و جہ سے مسلمانوں کو نصیحت کرنے کا موقع
مل جاتا ہے اور مسلمانوں میں حضور ﷺکی محبت پیدا ہوتی ہے جوایمان کی جڑ ہے۔
سوال: ربیع الاول میں جلوس نکالنا کہاں سے ثابت
ہے؟
جواب: جب حضورﷺمدینہ منورہ میں ہجرت کرکے تشریف لائے تو مدینہ
پاک کے جوان اوربچے وہاں کے بازاروں کوچوں اور گلیوں میں یا رسول اللہ! کے نعرے
لگاتے پھرتے تھے اور جلوس نکالے گئے تھے۔
(صحیح مسلم)
سوال: ربیع الاول میں جلوس نکالنا کا کیا فائدہ
ہیں؟
جواب: اس جلوس کے ذریعہ سے کفار اور دوسری قومیں بھی حضورﷺکے
مبارک حالات سن لیں گی۔جو اسلامی جلسوں میں نہیں آتے ان کے دلوں میں اسلام کی ہیبت
اور بانئ اسلام ﷺکی عزت پیدا ہوگی۔ مگر جلوس کے آگے باجہ وغیرہ کا ہونا یا ساتھ عورتوں کا جانا حرام ہے۔
سوال:محفل میلاد کی کیا برکت ہے؟
جواب: تفسیر روح البیان میں ہے کہ محفلِ میلادشریف کی برکت سال بھر تک گھر میں رہتی ہے۔

About the Author
0 Comments: