سوال: مشورے
کی اہمیت بیان کریں ۔
جواب:ہر شخص کیلئے ضروری ہے کہ وہ ہر کام میں مشورہ ضرور
کیا کرے کیونکہ اللہ پاک نے حضور ﷺ کو تمام کاموں میں مشورہ کرنے کا حکم فرمایا
اورحضور اﷺ تمام کاموں میں حتی کہ گھریلوضروریات تک میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم
سے مشورہ کیا کرتے تھے ۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا :''کوئی آدمی مشورہ کرنے سے ہلاک نہیں
ہوا ''۔
سوال: مشورے
کے لحاظ سے انسان کی کتنی اقسام ہیں؟
:جواب
مشورے کے لحاظ سے
انسان تین اقسام کے ہیں مرد کا مل ، نصف مرد اورنامرد۔
مرد کامل اورمکمل انسان وہ ہے جو صاحب الرائے ہے اورمشورہ بھی کرتاہے ۔
نصف مرد وہ ہے جو صاحب الرائے تو ہے لیکن مشورہ نہیں کرتا یا مشورہ کرتا ہے مگر رائے
والا نہیں ۔
نامرد وہ ہے جو نہ تو صاحب الرائے ہے اورنہ ہی مشورہ کرتاہے ۔

About the Author
0 Comments: