سوال:بچوں کی پرورش کا اسلامی طریقہ تحریر کریں۔
جواب: (1)لڑکے اور لڑکی کو دو سال سے زیادہ دودھ نہ پلایا
جائے۔
(2) جب بچہ کچھ بولنے کے لائق ہو تو اس سے اللہ کا نام
سکھایا جائے۔
(3) جب بچہ سمجھ دار ہو جائے تو اس کے سامنے ایسی حرکتیں نہ
کی جائیں جس سے بچے کے اخلاق خراب ہو ں ۔
(4)بچوں کے سامنے نماز پڑھی جائے،قرآن پاک کی تلاوت کی جائے۔
(5)بزرگان دین کے قصے اور سبق آموز کہانیاں سنائی جائیں ۔
(6) جب بچہ ہو ش سنبھالے تو سب سے پہلے اس کو پانچویں کلمے
، ایمان مجمل، ایمان مفصل اور نماز سیکھائی جائے۔
(7)بچے کو کسی صحیح العقیدہ مولوی کے پاس بٹھا کر قرآن پاک
، دین کی بنیادی باتیں اور پاکی پلیدی کے احکام یاد کروائے جائیں ۔
(8) اگر اللہ پاک نے آپ کو چار یا پانچ بیٹے دیے ہیں تو کسی
ایک کو عالم یا حافظ ضرور بنائیں۔
(9) بچوں کو سادگی اور اپنے ہاتھ سے کام کرنا سکھایا جائے
اگر ممکن ہو تو تلوار چلانا وغیرہ سکھایا جائے۔
(10) بچوں کو علم کے ساتھ کوئی ہنر بھی سکھایا جائے جس سے بچہ کما کر اپنا پیٹ پال سکے۔
سوال:بچیوں کی تربیت کیسے کرنی چاہیے؟
جواب:
لڑکیوں کوکھاناپکانا،سینا،پرونا،اورگھر کے کام کاج، پاکدامنی اور شرم و حیاء سکھاؤ کہ یہ لڑکیوں کاہنر ہے ان کو کالیجیٹ اورگریجویٹ نہ بنایا جائے ۔

About the Author
0 Comments: